Sunday, September 8, 2024

پاکستان زچگی کے دوران بچوں کی اموات کے لحاظ سے اول نمبر پر آ گیا

پاکستان زچگی کے دوران بچوں کی اموات کے لحاظ سے اول نمبر پر آ گیا
January 20, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں یومیہ سات ہزار دوسو بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں اور مردہ پیدا ہونے والے بچوں کی سب سے زیادہ شرح پاکستان میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف طبی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 2015ءمیں 26 لاکھ بچے مردہ حالت میں پیدا ہوئے اور ان میں سے نصف کی موت زچگی کے عمل کے دوران ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مردہ پیدا ہونے والے بچوں میں سے 98 فیصد کا تعلق کم اور درمیانے آمدنی والے ممالک سے تھا۔ سب سے کم مردہ بچوں کی پیدائش والے ممالک کی فہرست میں فن لینڈ، ناروے، نیدرلینڈز، کروشیا، جاپان، جنوبی کوریا، پرتگال اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 186 ملکوں میں مردہ پیدا ہونے والے بچوں کی شرح سب سے زیادہ پاکستان میں ہے جہاں ہر ایک ہزار بچوں میں سے اوسطاً 43.1 بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں۔ پاکستان کے علاوہ نائیجیریا، چاڈ، نائیجر، گنی بساو¿، صومالیہ، سینٹرل افریقن ریپبلک، ٹوگو اور مالی ان ممالک میں شامل ہیں جہاں مردہ بچوں کی پیدائش کی شرح بہت زیادہ ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل خوفناک بات یہ ہے کہ مردہ پیدا ہونے والے بچوں میں سے 13 لاکھ بچے زچگی کے بعد مرتے ہیں۔