Tuesday, April 16, 2024

پاکستان، زمبابوے دوسرا ٹی ٹونٹی کل ہو گا، میچ شام سات بجے شروع ہو گا، کوچ کا کھلاڑیوں سے مزید بہتر کارکردگی کا مطالبہ

پاکستان، زمبابوے دوسرا ٹی ٹونٹی کل ہو گا، میچ شام سات بجے شروع ہو گا، کوچ کا کھلاڑیوں سے مزید بہتر کارکردگی کا مطالبہ
May 23, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان اور زمبابوے کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ تو میزبان ٹیم کے نام رہا تاہم دو میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل  کھیلا جائے گا۔ کوچ اور کپتان نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہلے میچ میں دہرائی جانے والی غلطیاں درست کرنے کی کوشش کریں۔ دوسرا میچ بھی قذافی اسٹیڈیم میں شام سات بجے شروع ہو گا۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم جیتنے میں تو کامیاب رہی لیکن کچھ اسٹار کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے مایوس بھی کیا۔ باؤلنگ میں کپتان شاہد آفریدی اور بلاول بھٹی نے اچھی کارکردگی نہ دکھائی۔ آفریدی نے  تین اوورز میں اٹھائیس رنز دیئے، بلاول بھٹی نے سینتیس رنز کی پٹائی برداشت کی۔ دونوں  کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے تو ایک سو بیالس رنز کا سٹینڈ دیا لیکن ان کے بعد حفیظ، شعیب ملک اور عمر اکمل بری طرح ناکام ہوئے۔ حفیظ بارہ، شعیب ملک سات اور عمر اکمل صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کوچ وقار یونس نے ٹیم کو ہدایت کی ہے  کہ دوسرے میچ میں سب کو اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔