Wednesday, April 24, 2024

پاکستان ریڈکریسنٹ کی جانب سے آفات وسانحات میں امدادی کارروائی کی تربیت کیلئے منعقدہ تین روزہ سیشن اختتام پذیر

پاکستان ریڈکریسنٹ کی جانب سے آفات وسانحات میں امدادی کارروائی کی تربیت کیلئے منعقدہ تین روزہ سیشن اختتام پذیر
December 20, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان ریڈکریسنٹ کی جانب سےآفات وسانحات کے دوران ہنگامی بنیاد پر امدادی کارروائی کی تربیت کیلئے منعقدہ تین روزہ سیشن اختتام پذیر ہو گیا۔ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ رضاکار معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں۔ پاکستان ریڈکریسنٹ سندھ برانچ نے کراچی میں تین روزہ تربیتی سیشن کا اہتمام کیا جس میں مستقبل کے معماروں کو آفات وسانحات کے دوران ہنگامی بنیادوں پر کی جانے والی امدادی کارروائیوں کی تربیت فراہم کی گئی۔ تقریب سے خطاب میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ ریڈکریسنٹ کے تربیت یافتہ رضاکار ملک بھر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ رضاکار کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تربیتی سیشن کے اختتام پر سندھ اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے رضاکاروں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔