Friday, March 29, 2024

پاکستان ریلویز کا 16 نومبر سے کے سی آر کے آغاز کا اعلان

پاکستان ریلویز کا 16 نومبر سے کے سی آر کے آغاز کا اعلان
November 10, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے کو مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر پاکستان ریلویز نے 16 نومبر سے سرکلر ریلوے کے آغاز کا اعلان کر دیا۔ پہلے مرحلے میں یہ سروس صرف پِپری سے اورنگی ٹاؤن تک کے لیے ہو گی۔ شہری 60 کلومیٹر کا یہ فاصلہ صرف 50 روپے میں طے کر سکیں گے۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق پِپری سے اورنگی ٹاؤن کے ٹریک کے لیے 4 ٹرینیں مختص کی گئیں ہیں۔ یہ ٹرینیں 3 گھنٹوں کے وقفے سے اپ اور ڈاؤن ٹریکس پر چلیں گی۔ صبح 7 بجے اورنگی اور پپری اسٹیشن سے پہلی ٹرین روانہ ہو گی جس کے بعد 10 بجے، دوپہر ایک بجے اور شام 4 بجے بھی ٹرینیں روانہ ہوں گی جس کیلئے پاکستان ریلوے نے تمام تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔ سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے رواں سال مارچ میں 6 ماہ کی مہلت دی تھی تاہم 8 ماہ  بعد پاکستان ریلویز نے کے سی آر کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔