Thursday, April 25, 2024

پاکستان ریلوے کا ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ
March 4, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔ اکیس مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کرائیوں میں کمی کا اطلاق صرف بزنس اور اے سی اسٹینڈر کلاس پر ہو گا ۔ کرائیوں میں کمی کا اطلاق 9 مارچ سے ایڈوانس بکنگ پر ہو گا۔ بزنس اور اے سی کلاس کے یک طرفہ ٹکٹ پر 10 فیصد اور دو طرفہ ٹکٹ پر 25 فیصد رعایت دی جائے گی ۔ کرایوں میں کمی کا فائدہ عوام ایکسپریس،ملتان ایکسپریس،رحمان بابا کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو ہوگاکراچی:بزنس ایکسپریس ،شالیمار ایکسپریس  نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شاہ حسین ایکسپریس ، قراقرم ایکسپریس کے مسافر بھی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس ،موسیٰ پاک ایکسپریس ،ملتان ایکسپریس ،مہران ایکسپریس میں بھی سہولت ملے گی۔ فیصل آباد ایکسپریس، اسلام آباد ایکسپریس کے مسافروں کو بھی رعایت ملے گی۔