Thursday, March 28, 2024

پاکستان ریلوے کا آن لائن سسٹم پھر بیٹھ گیا، عوام شدید مشکلات کا شکار

پاکستان ریلوے کا آن لائن سسٹم پھر بیٹھ گیا، عوام شدید مشکلات کا شکار
May 28, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان ریلوے کا آن لائن سسٹم پھر بیٹھ گیا ، کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر اندرون ملک  جانےوالے مسافروں کا رش لگا ہوا ہے ،آن لائن سسٹم خراب ہونے کے باعث ٹکٹ کے حصول کے لیے مسافر پریشان ہیں،ایس او پیز پر بھی عمل نہیں کیا جارہا ہے۔

اندرون ملک جانے والے مسافر رل گئے، کراچی کینٹ پر مسافروں کا جم غفیر امڈ آیا ، پاکستان ریلوے کا آن لائن سسٹم ایک بار پھر بیٹھ  گیا، سٹی اسٹیشن پر صرف ایک بکنگ کائونٹر ہزاروں مسافرقطار لگائے ٹکٹ کے حصول  کیلئے سرگرداں ہیں ۔

کورونا کے حوالےسے ایس او پیز کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا ، مسافروں کا کہنا ہے31مئی تک کی بکنگ کی جارہی  ہے ، یکم جون تک ٹکٹ نہیں دیا جارہا۔

دوسری جانب قلیوں کے بھی نخرے بڑھ گئے ہیں، انہوں نے سامان اٹھانے کے منہ مانگے  پیسے طلب کرنے شروع کردیئے ہیں ۔

31مئی تک توٹرینیں چلنے کی ضمانت ہے ، یکم جون کو ٹرینیں چلیں گی یا نہیں اس کا فیصلہ 30 مئی کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کریں گے۔