Saturday, April 20, 2024

پاکستان ریلوے مالی سال 2019-20 میں آمدنی کا حکومتی ہدف حاصل کرنے میں ناکام ، ذرائع

پاکستان ریلوے مالی سال 2019-20 میں آمدنی کا حکومتی ہدف حاصل کرنے میں ناکام ، ذرائع
July 9, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان ریلوے مالی سال 2019-20 میں آمدنی کا حکومتی ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کو ہدف سے 2 ارب 78 کروڑ 73 لاکھ روپے کم آمدنی ہوئی۔ ذرائع ریلوے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے اختتام پر ریلوے کو کل 47 ارب21 کروڑ 26 لاکھ روپے آمدنی ہوئی۔ مالی سال 2019-20 کیلئے ریلوے آمدنی کا ہدف 50 ارب روپے تھا۔ مالی سال کے اختتام پر ریلوے کو مسافر ، گڈز اور سنڈری سمیت تین اہم مدات میں ہدف سے کم جبکہ متفرق کوچز سے زائد آمدنی ہوئی۔ مسافروں کی مد میں ریلوے کو ہدف سے1 ارب 45 کروڑ22 لاکھ روپے کم آمدنی ہوئی۔ ذرائع نے بتایا گڈز سیکٹر میں ریلوے آمدنی ہدف سے 85 کروڑ51 لاکھ کم ریکارڈ کی گئی۔ سنڈری کی مد میں ریلوے آمدنی ہدف سے 51 کروڑ 33 لاکھ کم رہی۔ متفرق کوچز کی مد میں ریلوے آمدنی ہدف سے 3 کروڑ 33 لاکھ زائد ریکارڈ کی گئی۔