Monday, May 13, 2024

پاکستان ریلوے فریٹ آمدن کا ہدف پورا کرنے میں ناکام

پاکستان ریلوے فریٹ آمدن کا ہدف پورا کرنے میں ناکام
September 12, 2019
لاہور(  روزنامہ 92 نیوز) پاکستان ریلوے رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں مال برداری سے آمدن کا ہدف پورا کرنے میں ناکام ہو گیا۔ پاکستان ریلوے کو  فریٹ سیکٹر سے ہدف سے 31کروڑ روپے کم آمدن ہوئی تاہم مسافر ٹرینوں سے ٹارگٹ سے 34کروڑ 62لاکھ روپے زائد آمدن ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کو رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں مال بردار ٹرینوں سے کل3ارب3کروڑ روپے کی آمدن ہوئی جبکہ اس مد میں فریٹ ٹرینوں سے آمدن کا ٹارگٹ3ارب34کروڑ روپے دیا گیا تھا اور اس طرح ہدف سے 31کروڑ روپے کم آمدن ہوئی جبکہ گزشتہ سال کی نسبت 36کروڑ روپے کم آمدن ہوئی۔ ریلوے کو مسافر ٹرینوں سے اسی مدت میں کل 5 ارب 14 کروڑ 91 لاکھ روپے آمدن ہوئی اور ٹارگٹ سے 34 کروڑ 62 لاکھ  روپے  زیادہ کمایا گیا اور گزشتہ سال کی نسبت ریلوے کو اسی مد میں 65کروڑ زائدآمدن ہوئی ہے ۔

ریلوے میں 3سال سے ایک ہی جگہ تعینات افسرصوبہ بدر

ریلوے حکام کو رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے عرصہ میں8ارب95کروڑ روپے آمدن ہوئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت29کروڑ94لاکھ روپے زائد ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس وقت 8سے 9 فریٹ ٹرینیں روزانہ کی بنیاد پر چلائی جا رہی ہیں جبکہ مین لائن اور برانچ لائنوں پر چلنے والی ٹرینوں کی تعداد138تک ہے اور آمدن کیلئے سب سے زیادہ شعبہ فریٹ کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے پاکستان ریلوے کا مجموعی خسارہ 32ارب روپے ہے جسے کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔