Friday, April 19, 2024

پاکستان رواں مالی سال میں اقتصادی شرح نمو کا ہدف پورا نہیں کرے گا ۔اے ڈی بی

پاکستان رواں مالی سال میں اقتصادی شرح نمو کا ہدف پورا نہیں کرے گا ۔اے ڈی بی
March 24, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے رواں مالی سال میں اقتصادی شرح نمو کا ہدف پورا نہ ہونے کی پیشن گوئی کر دی۔ کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ 30 جون تک پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 70 کروڑ ڈالر جاری کیئے جائیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لیپا نے اسلام آباد میں ایشیاء آوٹ لک 2015 رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال خطے میں مجموعی اقتصادی ترقی حوصلہ افزاء رہے گی۔ بھارتی معیشت 7٫8 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی جبکہ حکومت پاکستان نے اس سال 5٫1 فیصد ہدف مقرر کررکھا ہے جو حاصل ہوتا نظر نہیں آتا پاکستان میں رواں سال اقتصادی شرح نمو 4.2 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے مگر اسےتوانائی کے بحران اور سیکیورٹی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے نئی ملازمتیں پیدا کرنے، سرمایہ کاری میں اضافے، ٹیکس نظام اور سرکاری اداروں میں اصلاحات اور مستحکم سیاسی حالات کی ضرورت ہے۔ گردشی قرضوں اور سیکیورٹی اخراجات میں اضافہ معیشت کے لئے نقصان دہ ہے۔ حکومت نے رواں سال کمرشل بنکوں سے ایک ہزار ارب روپے سے زائد قرض لیاجو بہت زیادہ ہے۔