Sunday, May 19, 2024

پاکستان دیرپا امن واستحکام کے ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے ، آرمی چیف

پاکستان دیرپا امن واستحکام کے ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے ، آرمی چیف
May 23, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان دیرپا امن واستحکام کے ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کیا جہاں آرمی چیف نے قومی سلامتی کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ماضی کے تمام چیلنجز میں سرخرو ہوئے ہیں۔ پاکستان دیرپا امن واستحکام کے ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا ہماری رفتار کم لیکن مثبت سمت میں گامزن ہیں۔ ہمیں مستقل مزاجی سے قومی مقاصد کے حصول کیلئے کاوشیں جاری رکھناہونگی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا انسداد دہشتگردی اور مشرقی سرحدی کشیدگی میں نوجوان افسران کی کاوشوں کا ادراک ہے۔ آرمی چیف نے نوجوان افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے کہا نوجوان افسران قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔