Friday, April 26, 2024

پاکستان دیرپا امن و استحکام حاصل کرنے کے قریب ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان دیرپا امن و استحکام حاصل کرنے کے قریب ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ
June 22, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان دیر پا امن و استحکام حاصل کرنے کے قریب  پہنچ چکا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لندن میں عالمی اسٹریٹجک انسٹیٹیوٹ آف اسٹیڈیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دیر پا امن و استحکام حاسل کرنے کے قریب ہے ، دیر پا امن و استحکام عالمی شراکت اور باہمی تعاون سے ممکن ہے ۔ اپنے خطاب میں سپہ سالار کا کہنا تھا  کہ بہتر سکیورٹی صورتحال سے غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی ، خطے میں دیر پا امن کا دارومدار تنازعات کے جلد حل میں ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے، علاقائی روابط کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔