Tuesday, April 16, 2024

پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے  : امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف

پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے  : امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
December 11, 2015
واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈیسک)بین الاقوامی امور پر امریکہ کے معروف اور مستند جریدے فارن پالیسی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے اور پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف پوری طاقت اور بھرپور عزم کے ساتھ آپریشن ہو رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق فارن پالیسی میگزین نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کو بھرپور عزم اور پوری طاقت کے ساتھ کچلا جا رہا ہے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے حالیہ اقدامات نہ صرف پاکستان اور علاقائی استحکام کے لئے اہم ہیں بلکہ پاک امریکہ تعلقات کی نئی سمت کا تعین کر رہے ہیں۔ قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے تمام گروپ فوج کے نشانے پر ہیں پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حافظ گل بہادر  کی زندگی بھی مشکل بنا دی ہے کئی طالبان  کمانڈروں کو فضائی حملوں میں ہلاک کیا گیا، ایک اور کمانڈر خان سید سجنا حال ہی میں  ڈرون حملے میں مارا گیا جماعت الاحرار اور شہریار محسود گروپ پر بھی کریک ڈائون ہوا بلوچستان اور پنجاب میں لشکر جھنگوی کے کئی کمانڈر ہلاک کئے جا چکے ہیں،جریدے نے لکھا کہ  دہشتگردی کے واقعات میں شہریوں کی ہلاکتوں میں پچاس فیصد کمی ہوئی ہے پاکستان نے خارجہ پالیسی میں بھی سخت لائن اختیار کی اور یمن کی جنگ میں کودنے سے گریز کیا۔ جریدے نے مزید لکھا ہے کہ پاکستانی قیادت اب مدارس اور مذہبی جماعتوں کو بیرون ملک سے فنڈنگ پر بھی کھلے عام تنقید کرتی ہے۔