Friday, April 19, 2024

پاکستان دہشت گردوں ، مجرموں کو پناہ دینے سے بہت کچھ کھو دے گا، مائیک پینس

پاکستان دہشت گردوں ، مجرموں کو پناہ دینے سے بہت کچھ کھو دے گا، مائیک پینس
December 22, 2017

کابل (92 نیوز) امریکی نائب صدر مائیک پینس نے ایک دفعہ پھر پاکستان کیخلاف الزام تراشی اور ہرزہ سرائی کر ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں اور مجرموں کو پناہ دینے سے بہت کچھ کھو دے گا۔
امریکی نائب صدر مائیک پنس غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے۔
مائیک پینس نے افغان صدر اشرف غنی اورچیف ایگزیکٹیوعبد اللہ عبدالله سےملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو میں امریکی نائب صدر نے ایک دفعہ پھر پاکستان کیخلاف الزام تراشی کی اور کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے کے دن ختم ہو گئے۔ پاکستان دہشت گردوں اورمجرموں کو پناہ دینے سے بہت کچھ کھو دےگا۔
مائیک پینس نے کہا کہ پاکستان کو امریکا کی شراکت داری سے بہت کچھ حاصل ہو گا۔