Thursday, April 25, 2024

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو تنہادہشتگردی کے خلاف لڑرہا ہے:خواجہ آصف

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو تنہادہشتگردی کے خلاف لڑرہا ہے:خواجہ آصف
April 16, 2015
ماسکو(ویب ڈیسک)ماسکو میں سیکیورٹی کانفرنس  سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ  پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو دہشت گردی  کی  جنگ  تنہا  لڑ رہا ہے۔ کانفرنس کے موقع پر  خواجہ  آصف سے   چینی اور ایرانی  وزرائے دفاع نےبھی الگ الگ ملاقات کی  جس میں باہمی  دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ماسکو میں سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ  پاکستان  دنیا کا واحد ملک ہے  جو دہشت  گردوں سے  تنہا لڑ رہا ہے ۔ پاکستانی  فوج نے  قبائلی  علاقوں میں  آپریشن  ضرب عضب اور آپریشن  خیبر ون  ٹو  شروع کر رکھا ہے  اور دہشت گردوں کی کمر توڑ  دی  گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ  پاکستان دہشت گردی اورشدت پسندی کے خاتمے کے لئےپر عزم ہے اس سلسلے میں قومی اتفاق رائے  سے نیشنل  ایکشن پلان بھی  ترتیب دیاگیا ہے ۔ وزیر دفاع  کا کہنا  تھا کہ  کشمیر اور فلسطین  پر  اقوام متحدہ کی  قراردادوں پر عمل  نہیں ہوا جس سے ان علاقوں میں بدامنی  میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دوسرے ملکوں میں کسی قسم کی مداخلت پر یقین نہیں رکھتا۔