Friday, May 10, 2024

پاکستان دنیا میں  کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی

پاکستان دنیا میں  کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی
October 14, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں جمہوری اقدار میں ہر ایک کو احتجاج کا حق ہے،اِس وقت پاکستان دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے،حالات کے پیش نظر احتجاج کے لیے وقت کا تعین بہت اہم ہے،فواد چودھری ایم کیوایم مستقبل نہ ہونے کے خواب دیکھتے رہتے ہیں۔ ایشین ایسوسی ایشین آف اوپن یونیورسٹیز کی 33 ویں کانفرنس کا انعقاد نجی ہوٹل میں کیا گیا ، افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام خالد مقبول صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مولانا فضل رحمان کو تنقید کا نشانہ بنایا، کہا احتجاج اور دھرنے وقت اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنے چاہئیں۔ پاکستان اس وقت دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے ، مولانا کو دھرنے کی پڑی ہے ۔ فوادچودھری کی جانب سے ایم کیوایم کاکوئی مستقبل نہ ہونے سے متعلق دعوے پرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ خواب دیکھنے پرپابندی نہیں۔ ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کانفرنس تین روزجاری رہے گی۔