Friday, May 3, 2024

پاکستان خطے کے امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ، شاہ محمود قریشی

پاکستان خطے کے امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ، شاہ محمود قریشی
January 18, 2019
  اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان خطے کے امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے اففانستان زلمے خلیل زاد اور صدرجنرل اسمبلی ماریہ اسپینوزا پہنچ گئیں۔ انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا خطے میں امن واستحکام کیلئے افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری سے متعلق پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے مفاہمتی عمل کو مشترکہ ذمہ داری قرار دیا۔ زلمے خلیل زاد نے امریکہ اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے انعقاد کیلئے سہولت کاری پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور کہا امریکی قیادت پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔