Sunday, September 8, 2024

پاکستان خطے میں واحد ملک ہے جہاں برانچ لیس بینکنگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے: گورنر سٹیٹ بینک اشرف وتھرا

پاکستان خطے میں واحد ملک ہے جہاں برانچ لیس بینکنگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے: گورنر سٹیٹ بینک اشرف وتھرا
March 10, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) گورنر سٹیٹ بینک اشرف وتھرا کا کہنا ہے کہ ہرسہ ماہی میں برانچ لیس بینکنگ میں 5 سو ارب مالیت کی ٹرانزیکشن ہوتی ہیں جس میں تیزی اضافہ ہو رہا ہے۔ خطے میں سب سے زیادہ برانچ لیس بینکنگ میں پاکستان میں ترقی ہوئی ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں واحد ملک ہے جہاں برانچ لیس بینکنگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ برانچ لیس بینکنگ کا غلط استعمال روکنے کے لئے ایجنٹس کی آن لائن نگرانی کا آن لائن سوفٹ وئیر بنا لیا گیا ہے۔ ہر سہ ماہی میں برانچ لیس بینکنگ میں 5 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوتی ہیں۔ سمینارمیں شریک چئیرمین ٹیلی کمیونیکیشن اسمٰعیل شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر پر عائد اضافی ٹیکسوں کا معاملہ وزیر خزانہ کے سامنے اٹھایا ہے۔ انہوں نے آنے والے بجٹ میں ریلیف دینے کی تجویز بھی دی۔ اسمٰعیل شاہ کا کہنا تھا کہ تھری جی اور فور جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے لئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہے ہیں۔ اب انہی اسپکٹرم کی نیلامی ہو گی جس میں آپریٹرزکی دلچسپی ہو گی۔ ابھی پیمرا کیساتھ مل کر کیبل نیٹ ورک کو ڈیجیٹل بنانے پر کام کر رہے ہیں۔