Wednesday, May 8, 2024

پاکستان خارجہ محاذ پر تنہا ہو گیا، غلط فیصلوں سے معیشت تباہ ہو چکی ، رانا ثناء اللہ

پاکستان خارجہ محاذ پر تنہا ہو گیا، غلط فیصلوں سے معیشت تباہ ہو چکی ، رانا ثناء اللہ
November 14, 2020

ملتان (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے  دیگر رہنماؤں کیساتھ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خارجہ محاذ پر تنہا ہوگیا ہے ، غلط فیصلوں کے باعث معیشت تباہ ہوچکی ہے ۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ نالائق حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، علاج کرواکر میاں صاحب واپس وطن آئینگے ،مشرف دور میں بھی شیخ رشید کہتا تھا ن لیگ ختم ہوگئی ۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ کورونا کے ہوتے ہوئے ملک میں تمام امور چل رہے  ہیں ،یلنج کرتا ہوں عمران خان جیل میں 36 گھنٹے بھی نہیں گزار سکتے  ۔