Saturday, May 4, 2024

پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم نے ورلڈکپ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی

پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم نے ورلڈکپ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی
November 27, 2021 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) جونئیر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم نے ورلڈکپ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستان نے دوسرے میچ میں مصر کو تین ایک سے شکست دے دی۔ بھارت میں جاری ایف آئی ایچ عالمی ایونٹ کے پول مرحلے میں مصر کے خلاف میچ میں رضوان علی نے شاندار ہیٹ ٹرک کی جبکہ نائب کپتان معین شکیل مین آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان کے تینوں گول پنلٹی کارنر پر رضوان نے کئے۔ مصر کا واحد گول الغیدی نے سکور کیا۔

پاکستان اپنا پول کا آخری میچ ارجنٹائن کے خلاف کل کھیلے گا۔ نائب کپتان کا کہنا ہے  ارجنٹائن کے خلاف بہتر میچ حکمت عملی اپنائیں گے۔