Thursday, May 9, 2024

پاکستان جنگ نہیں چاہتا ، نعیم الحق

پاکستان جنگ نہیں چاہتا ، نعیم الحق
September 16, 2019
مانچسٹر ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے مانچسٹر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا ، مقبوضہ کشمیر پولیس اسٹیٹ بن چک اہے ، عالمی طاقتوں نے اقداما نہ کئے تو کشمیری لائن آف کنٹرول توڑ سکتے ہیں ۔ نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ  وزیر اعظم عمران خان  دورہ سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان کو   بھارتی وزیر اعظم مودی پر مذاکرات کیلئے دباؤ ڈالنے کا کہیں گے ، پاکستان نے کئی بار مودی کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن اُس نے ہمیشہ انکار کیا ، اس بارے  میں جب  عمران خان نے فون کرکے  صدر ٹرمپ کو بتایا تو انہوں نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔ نعیم الحق  نے ملکی سیاست پر بھی گفتگو کی ، انہوں نے کہا کہ شہباز گِل کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے کہنے پر ہٹایا گیا۔۔شہباز گِل کو وفاق میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ۔  حکومت کو  اپوزیشن کی سیاسی سرگرمیوں  پر اعتراض نہیں لیکن قانون توڑا گیا تو آئین و قانون کے مطابق اقدامات اُٹھائیں گے۔