Thursday, May 9, 2024

پاکستان جنگ نہیں چاہتا ،مسلط کی گئی تو منہ توڑجواب دینگے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان جنگ نہیں چاہتا ،مسلط کی گئی تو منہ توڑجواب دینگے ،ڈی جی آئی ایس پی آر
October 5, 2017

راولپنڈی ( 92 نیوز )ڈی جی آئی ایس پی آرآصف غفور نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مسلسل خطرات ہیں ۔پاکستان پر امن ملک ہے اور جنگ نہیں چاہتا لیکن اگرجنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ بھارت نے 2017 میں سیز فائر معاہدے کی متعدد بارخلاف ورزی کی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خطے کے مفادات پاکستان سے ہو کر گزرتے ہیں جلد ہی آرمی چیف ایران کا دورہ کریں گے ۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کیا اور بہت سی کامیابیاں حاصل کیں ۔ جس سے پر امن پاکستان نظر آرہا ہے ۔ پاکستان میں کسی دہشتگرد کے ٹھکانے نہیں ۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغانستان میں 4دہائیوں سے جنگ ہو رہی ہے اور اس وقت بھی افغانستان کا 50 فیصد علاقہ ان کی فوج کے کنٹرول سے باہر ہے ۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔الحمدللہ! محرم بہت پرامن گزرے۔ محرم الحرام کے دوران کراچی خودکش حملہ کی انٹیلی جنس رپورٹ تھی ، بوہرہ کمیونیش کے اجتماع پر بھی دہشتگردوں کی نگاہ تھی مگر بروقت کارروائیاں کرکے دہشتگردوں کو شکست دی۔سکیورٹی فورسز کسی بھی ملک کی سلامتی کیلئے بہت ضروری ہیں۔راجگال میں خیبر 4آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔کراچی میں خودکش حمےہ کی اطلاع تھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اداروں کا ملکر کام کرنا بہت ضروری ہے۔ کام خراب جلدی ہوجاتا ہے مگر ٹھیک کرتے کرتے وقت لگتا ہے۔میرانشاہ کی طرح کراچی میں بھی ایک میچ کھیلا جائے گا۔ابھی کام ختم نہیں ہوا ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔4غیرملکی ایجنسیاں پاکستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہی ہیں۔ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کارروائیاں کررہا ہے۔ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے دشمن کے منصوبے کامیاب نہیں ہونے دینے۔
احتساب عدالت کے باہر رینجرز کی تعیناتی سے متعلق سوال پر ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اسپیشل کارڈ کے بغیر آرمی چیف کو بھی سپاہی جانے نہیں دے گا۔ رینجرز اہلکار نے کسی کو روکا ہے اس کی تعریف ہونی چاہیے۔آرمی کو آئین اور قانون کے تحت جو کام ملتا ہے اس کےپابند ہیں ۔ ہمیں جو سپریم کورٹ نے کام دیا ہم نے کیا۔ رینجرز اہلکار صبح 7بجے سے عدالت میں کھڑے تھے۔ فوج پارٹی نہیں ہے ۔سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کی گئی ۔
میجر جنرل آصف غور نے کہا کہ سیاست میں فوج کے کردار کی باتیں بے بنیاد ہیں ۔ مارشل لا کا تاثر دینا غلط ہے ۔رینجرز نیم ملٹری فورس ہے اور وزارت کے ماتحت ہے۔ پاک فوج کی پہلی ترجیح ملکی سلامتی ہے ۔ملکی راز نچلی سطح پر سب کو معلوم ہو ضروری نہیں ۔