Friday, April 19, 2024

پاکستان تین سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

پاکستان تین سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
October 14, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اور اہم سفارتی کامیابی حاصل کرلی ، پاکستان 3 سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا ۔

پاکستان نے انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ووٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا ، پاکستان نے 191 میں سے 169 ووٹ لے کر دنیا کو حیران کر دیا ، ایشیا بحرالکاہل خطے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں دنیا کیلئے مثبت اور تعمیری سوچ کیساتھ کام کرتے رہیں گے۔