Thursday, March 28, 2024

پاکستان تیسرے ون ڈے میں آج زمبابوے سے ٹکرائے گا، شاہین کلین سویپ کیلئے پرعزم

پاکستان تیسرے ون ڈے میں آج زمبابوے سے ٹکرائے گا، شاہین کلین سویپ کیلئے پرعزم
May 31, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کلین سویپ کر کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں چھے وکٹوں سے شکست دے کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی زمبابوے کو کلین سویپ کر دیا تھا۔ میچ آج شام چار بجے شروع ہو گا۔