Monday, September 16, 2024

پاکستان توانائی بحران ختم کرنے کیلئے ونڈ اور سولر انرجی منصوبوں کو ترجیح دے: ورلڈ بنک

پاکستان توانائی بحران ختم کرنے کیلئے ونڈ اور سولر انرجی منصوبوں کو ترجیح دے: ورلڈ بنک
February 11, 2016
کراچی (92نیوز) عالمی بینک کے صدر کا کہنا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے ہی ملک ترقی کرے گا۔ حکومت کو توانائی بحران کے خاتمے کے لیے کوئلے کی جگہ ونڈ اور سولر انرجی کے منصوبوں کو ترجیح دینا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئی بی اے میں تقریب میں عالمی بینک کے صدر جیم یانگ کم نے طلبہ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی ترقی، غربت کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی کیلئے زیادہ وسائل خرچ کرنے ہونگے۔ توانائی بحران پر ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ میں ونڈ اور سولر منصوبوں سے اس کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ صدر ورلڈ بینک کا کہنا تھا آنے والا دور ڈیجیٹل اکانومی کا ہے جس کے لیے پاکستان کو اپنے آپ کو تیار کرنا ہو گا۔ صدر جم یونگ کم کا کہنا تھاکہ غربت کے خاتمے کے لیے پاکستانی حکومت کو اقدامات کرنے کے ساتھ انڈسٹریز کو فروغ دینا ہو گا تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہو سکیں۔