Friday, April 19, 2024

پاکستان تمام تر خطرات کو موثر انداز سے شکست دے رہا ہے ، آرمی چیف

پاکستان تمام تر خطرات کو موثر انداز سے شکست دے رہا ہے ، آرمی چیف
November 19, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بہت سے خطرات کا سامنا رہا۔ پاکستان تمام تر خطرات کو موثر انداز سے شکست دے رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی سلامتی کی صورتحال، مشکلات اور ردعمل پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔