Saturday, September 7, 2024

  پاکستان تعلیم کے فروغ کیلئے کام کر رہا ہے : نواز شریف

   پاکستان تعلیم کے فروغ کیلئے کام کر رہا ہے : نواز شریف
August 11, 2015
منسک(92نیوز)بیلا روس کی اسٹیٹ یونیورسٹی نے وزیر اعظم کو  پروفیسر کا اعزازی خطاب دے دیا ہے  وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں پاکستان تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے  خطے میں امن کے لئے بھارت ، افغانستان سمیت تمام ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بیلاروس اسٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی خطاب ملنے پر وزیر اعظم نے شکریہ ادا کیا تقریب میں خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ  پاکستان تعلیم کے فروغ کے لئے کام کر رہا ہے  اسٹیٹ یونیورسٹی پاکستان کے متعدد اداروں کے ساتھ منسلک ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ  خطے میں استحکام کے لئے بھارت، افغانستان سمیت تمام ممالک سے بہتر تعلقات  چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت سے چیلنجز سے نمٹ رہا ہے  جس میں توانائی بحران اور دہشت گردی سر فہرست ہے وزیر اعظم نے بیلا روس اسٹیٹ یونیورسٹی کی تعلیم دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹی کے پاکستان کے تعلیمی اداروں سے بھی اہم تعلقات ہیں  دوست ملک کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی ۔ ganja