Friday, April 19, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم سینیٹر منتخب،غیرحتمی ،غیرسرکاری نتائج

پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم سینیٹر منتخب،غیرحتمی ،غیرسرکاری نتائج
October 3, 2018
اسلام آباد  ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  چودھری سرور کی سینیٹ میں چھوڑی ہوئی سیٹ پر پاکستان تحریک انصاف پھر کامیاب ہو گئی ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹرشہزاد وسیم  سینیٹر منتخب ہو گئے ۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے 181 ووٹ حاصل کئے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان  169 ووٹ حاصل کر سکے ۔ سینیٹ کی نشست پر انتخاب چودھری سرور کی چھوڑی گئی سیٹ پر لڑا گیا ، چودھری سرور نے صدارتی انتخاب میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد سینیٹ کی نشست چھوڑ دی تھی  جس کے بعد چودھری سرور کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گورنر پنجاب تعینات کیا گیا۔