Thursday, April 25, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
May 31, 2016
اسلام آؓباد (نائنٹی ٹو نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مسلسل غیرحاضر رہنے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ دونوں شخصیات کے خلاف ایس آیس پی عصمت جونیجو پر تشدد کا مقدمہ درج ہے۔ اگست دو ہزار چودہ میں حکومت مخالف دھرنوں کے دوران ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو اور ان کے آپریٹر پر تشدد کے الزام میں تھانہ سیکریٹریٹ میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران  خان اور عوامی تحریک کے ڈاکٹر طاہرالقادری اور کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ کیس کا ٹرائل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیرسماعت ہے۔ عدالت کی جانب سے دونوں رہنماؤں کو حاضری کے لئے متعدد بار طلب کیا گیا لیکن دونوں عوامی نمائندے ایک مرتبہ بھی عدالت پیش نہیں ہوئے اور نا ہی ضمانت کے لئے رجوع کیا گیا۔ مسلسل غیر حاضری پر فاضل جج سہیل اکرام نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے ناقابل ذہانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے جبکہ متعلقہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ انہیں گرفتار کرکے بیس جون کو عدالت پیش کیا جائے۔ دوسری جانب لاؤڈ سپیکرآیکٹ کے مقدمے میں بھی اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن وقاص رشید کی عدالت سے دونوں عوامی نمائندوں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔