Thursday, September 19, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے وفد کو مزار قائد میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی

پاکستان تحریک انصاف کے وفد کو مزار قائد میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی
August 14, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد کو مزار قائد میں داخلے کی اجازت نہیں ملی جس کے باعث نئے پاکستان کے رہنماؤں کی ساری تیاری ادھوری رہ گئی۔ پاکستان میں نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کی قیادت میں آنے والا وفد حاضری دیئے بغیر واپس روانہ ہو گیا۔ عمران اسماعیل، خرم شیر زمان اور فردوس شمیم نقوی جناح کیپ پہنے خوب تیاری کے ساتھ مزار قائد پہنچے جہاں مراد علی شاہ کی قیادت میں جیالوں کی پہلے سے موجودگی نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا جس کے باعث نئے پاکستان کے رہنماء حاضری سے محروم رہے اور ساری تیاری دھری کی دھری رہ گئی۔ نامزد گورنرسندھ مزار قائد میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر برہم نظر آئے۔ پولیس نے پی ٹی آئی وفد کو منانے کی کوشش کی لیکن ساری کوششیں بے سود رہیں اور نئے پاکستان کے معماروں کو واپس جانا پڑا۔