Saturday, April 27, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم تشکر کی تقریبات

پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم تشکر کی تقریبات
July 25, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم تشکر کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ کراچی میں مرکز انصاف پر کیک کاٹا گیا۔ تحریک انصاف کی کامیاب حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا۔ عوامی امنگوں کے ترجمان وزیراعظم کا دورہ امریکا بھی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ پی ٹی آئی اپنی بے مثال کامیابیوں پر پھولے نہیں سما رہی۔ تحریک انصاف کی ایک سال میں بے مثال کامیابیوں پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ اسلام آباد میں یوم تشکر کی تقریب نیشنل پریس کلب میں ہوئی جس میں خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا منشور سب سے پہلے پاکستان ہے ۔ 25 جولائی 2018 کو پاکستان کو کرپشن سے نجات ملی۔ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔ لاہور میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کی قیادت میں جشن منایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کارکنوں کے مشورے سے پاکستان چلے گا۔ کراچی میں  بھی پی ٹی آئی کا یوم تشکر  کیک کاٹا گیا۔ پشاور میں یوم تشکر پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا جنون عروج پر رہا۔ پریس کلب کے سامنے تقریب سجائی گئی جس میں خواتین ایم پی ایز اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔