Friday, April 26, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ندیم باراسپریم کورٹ میں رو پڑے

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ندیم باراسپریم کورٹ میں رو پڑے
September 30, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ندیم بارا سپریم کورٹ میں  رو پڑے ۔ قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم گرفتاری کیس میں  سفارش کرنے پر عدالت نے  ندیم بارا کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری طلب کیا ، ندیم بارا نے عدالت میں پیش ہو کر رونا شروع کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں آکر روتے ہیں باہر بدمعاشی کرتے ہیں ۔ قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم  کی سفارش کرنے پرایم این  اے کرامت کھوکھر اور ندیم بارا کل اسلام آباد طلب کر لئے گئے ۔