Wednesday, April 24, 2024

پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی آج ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی

پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی آج ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی
August 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا۔ آج ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ تحریک انصاف حکومت کی ایک سالہ معاشی کارکردگی میں ڈالر کی قیمت بڑھنا بڑا چیلنج رہا ۔ مہنگائی کی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 13 فیصد جبکہ بنکوں کے قرضوں کی شرح سود 8 فیصد سے بڑھ کر 13 فیصد ہو گئی ۔ برآمدات 21 ارب روپے سے آگے نہ بڑھ سکیں جبکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی 19 ارب ڈالر سے آگے نہ جا سکیں ۔ حکومت نے بے نامی اثاثوں اور اکاؤنٹس کے خلاف انقلابی اقدامات شروع کیے ۔ منی لانڈرنگ کے 50 سے زائد بڑے کیس پکڑے گئے ۔ نئی اقتصادی پالیسیاں، نئے ٹارگٹ متعین کر دیے گئے ۔ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے گوشوارے بڑھانے کیلیے نئے قوانین جاری ہو چکے ۔  5 کروڑ سے زائد بینک اکاؤنٹ ہولڈرز، بجلی اور گیس کے 32 لاکھ  کمرشل میٹر ہولڈرز پر فائلر چیک لگایا گیا ۔ 30 فیصد بجلی اور 25 فیصد گیس کی چوری کیخلاف بھی اقدامات شروع کیے گئے ۔ طویل المدتی مسائل سے نمٹنے کیلیے پالیسیوں میں تبدیلی کس قدر کامیاب ہے، نتیجہ آئندہ 4 برسوں میں سامنے آئے گا۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1162757952907952131 فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے 18 اگست 2018 سے شروع ہونے والا سفر استحکامِ پاکستان کی منزل کی جانب جاری ہے۔ ملک میں پہلی بار ٹیکس وصولی کو تحریک کی شکل دی۔ ہاؤسنگ منصوبہ اور بلین ٹری سونامی جیسے اقدامات اٹھائے گئے۔