Monday, September 16, 2024

پاکستان تحریک انصاف کی ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی حکومت کا حصہ بننے کی دعوت

پاکستان تحریک انصاف کی ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی حکومت کا حصہ بننے کی دعوت
July 31, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی حکومت کاحصہ بننے کی دعوت دیدی۔ وفاق میں حکومت سازی کے لئے پی ٹی آئی کی کوششیں جاری ہیں۔ جہانگیرترین کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی کراچی میں ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت سے ملاقات ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا کہ ہم نے ایم کیوایم کو کسی وزارت کی پیشکش نہیں کی بلکہ کراچی اور عوام کےمسائل حل کرنےکی بات کی ہے۔ تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ کی سیاست نہیں کرے گی۔ وفاق کراچی کی ترقی میں شریک ہو گا۔ ایم کیو ایم کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہہ چکے ہیں کہ انتخابات پر جس کو بھی تحفظات ہیں انہیں  کلیئرکریں گے۔ ہم تمام پارٹیوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ ہمارے مینڈیٹ کا بھی احترام کیا جائے۔ خالد مقبول نے کہا کہ جہانگیر ترین ہونے والی گفتگو رابطہ کمیٹی کےسامنے رکھیں گے۔ امید ہے تعاون کی راہیں کھلیں گی۔ اس موقع پرڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات ہے کہ پی ٹی آئی کی ترجیحات میں کراچی کےمسائل شامل ہیں۔