Sunday, May 19, 2024

پاکستان تحریک انصاف کل سکھر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

پاکستان تحریک انصاف کل سکھر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
August 24, 2017

سکھر (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کل سکھر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے۔ جلسہ گاہ میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

مختصر تعطل کے بعد کپتان نے پھر پاور شوز کی ٹھان لی ۔اب میدان سجے گا سندھ کے شہر سکھر میں جہاں کل عمران خان بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔

اس حوالے سے جلسہ گاہ میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ اسٹیج تیار کیا جارہا ہے جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے جارہےہیں ۔

دوسری جانب عمران خان نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ سندھ کے عوام کے پاس جارہے ہیں۔ سکھر میں بڑا جلسہ کریں گے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے تک ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ تبدیلی کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔