Tuesday, April 23, 2024

پاکستان تحریک انصاف کا 100 روزہ پلان تیار

پاکستان تحریک انصاف کا 100 روزہ پلان تیار
May 18, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 100 روزہ پلان تیار کر لیا۔ عمران خان 20 مئی کو پلان کا اعلان کرینگے۔ تحریک انصاف کے 100 روزہ پلان میں صحت، تعلیم، معشیت کی بحالی، ٹیکس اصلاحات، خواتین اور اقلتیوں کے حقوق ترجیحات میں شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے  پلان میں جنوبی پنجاب کو الگ انتظامی یونٹ بنانے کا طریقہ کار بھی شامل ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کا کردار، بلدیاتی نظام فعال ، حکومتی ڈھانچے میں تبدیلی بھی پی ٹی آئی پلان کا حصہ ہو گی۔ عمران خان اور پارٹی کے سینئر قائدین 100 روزہ پلان اتوار کی سہ پہر پیش کریں گے۔