Thursday, March 28, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے چار جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی

پاکستان تحریک انصاف نے چار جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی
June 25, 2018
لاہور ( 92 نیوز )  پاکستان تحریک انصاف جو کل تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات کو سختی سے رد کرتی رہی ہے  ،  الیکشن قریب آتے ہی ایک دونہیں  بلکہ اکٹھی چارجماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی۔ ذرائع کے مطابق  تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق، عوامی مسلم لیگ، مجلس وحدت المسلمین اور گریڈ ڈیموکریٹک الائنس سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ہے ، پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ق کے ساتھ قومی اسمبلی کے چارحلقوں  پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے ۔ گجرات کے دو، چکوال اور بہاولپور کے ایک ایک حلقے میں پی ٹی آئی کے ووٹرز مسلم لیگ ق کا ساتھ دیں گے ، پی ٹی آئی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد گجرات شہرکی گلیوں میں ق لیگ کاراج ہوگا ۔ عوامی مسلم لیگ کیساتھ پی ٹی آئی نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 60 اور 62 پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے  ، بھکر کے ایک حلقے میں مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے ۔ سندھ میں دس سے زائد سیٹوں پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ معاملات طے کرلئے گئے ہیں ، تحریک انصاف کاپاکستان عوامی تحریک کے ساتھ بھی سیٹ ایدجسٹمنٹ کامنصوبہ تھا لیکن طاہر القادری نے الیکشن کابائیکاٹ کردیا۔