Tuesday, May 7, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کو پاپا ڈیڈی مولانا بچاؤ تحریک قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کو پاپا ڈیڈی مولانا بچاؤ تحریک قرار دیدیا
December 23, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کو پا پا ڈیڈی مولانا بچاؤ تحریک قرار دیدیا ، حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ این آر او مانگنے والے سب بے نقاب ہوگئے ، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں 99کروڑ کی چوری پر کارروائی نہ کرنے اور 1999سے پہلے کی کرپشن بھول جانے کا مطالبہ کررہی تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنی توپوں کا رخ اب مولانا کی جانب بھی  کرلیا ،  جے یوآئی میں اختلافات اور مولانا فضل الرحمن کے اثاثوں پر جواب مانگ لیا ، کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں پی ٹی آئی  کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پاپا ڈیڈی مولانا الائنس این آر او کے لئے بے تاب ہیں ، منی لانڈرنگ اور کرپشن پر کارروائی نہ کرنے اور چوری کی آزادی مانگ رہے تھے۔

پی ٹی آئی  رہنما نے کہاکہ پی ڈی ایم کی ساری تحریک کرپشن کیسز سےچھٹکارے کے لئے ہے،
لگتاہےکہ پی ڈی ایم کی آڑ میں بیرونی امداد آگئی ہے، مدرسوں کے لئے امداد سےفارم ہاؤس بن گئے۔
پی ٹی آئی رہنماوں نے پلی بارگین کرنے والے افسران کی سندھ میں تقرری کو بھی گورننس کی بدترین مثال قرار دیا۔