Friday, April 26, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے نئے پارٹی آئین کا مسودہ تیار کرلیا

پاکستان تحریک انصاف نے نئے پارٹی آئین کا مسودہ تیار کرلیا
April 10, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے نئے پارٹی آئین کا مسودہ تیار کر لیا ۔ نئے آئین سے پارٹی میں دھڑے بازی کا سدباب بھی کر لیا گیا ۔ عمران خان کی منظوری کے بعد چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی ملک بھر میں تنظیم سازی کا عمل شروع کریں گے ۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارٹی میں دھڑے بازی سے شدید نالاں ہیں جس کے  باعث نئے پارٹی آئین کا مسودہ تیار کر لیا  جس میں  دھڑے بازی کا سد باب بھی کر لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نئے آئین  کی حتمی منظوری آئندہ 2 ہفتوں میں چیئرمین عمران خان دیں گے ۔

 نئے پارٹی آئین کے مطابق پارٹی میں گروپ بندی کا راستہ بھی روک دیا گیا ہے  ، کسی بھی اختلاف پر انضباطی کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی ۔

اختلافات سے متعلق فیصلہ ایک عہدیدار کے بجائے کمیٹی کرے گی ،  جس سے کسی ایک دھڑے یا گروپ کے حق کے بجائے میرٹ پر فیصلے ہو سکیں گے ۔

نئے پارٹی آئین میں واضح کیا گیا ہے وزراء اور سرکاری عہدوں پر موجود رہنماؤں کو پارٹی عہدے نہیں دیے جائیں گے۔ ریجنز کو ختم کرکے ڈویژن کو بحال کیا جائے گا اور صوبوں میں مختلف ڈھانچوں کے بجائے ملک بھر میں یکساں پارٹی نظام ہوگا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے نئے پارٹی آئین میں انٹرا پارٹی انتخابات کے طریقہ کار کے ساتھ سینٹرل ڈسپلنری کمیٹی اور الیکشن کمیشن کے قیام کا طریقہ کار بھی طے کر لیا گیا ہے۔

عمران خان کی منظوری کے بعد چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ نیازی ملک بھر میں تنظیم سازی کا عمل شروع کریں گے ۔