Tuesday, May 7, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے فاروق ستار کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیدی

پاکستان تحریک انصاف نے فاروق ستار کو  اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیدی
September 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے  متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دے دی ۔ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطہ کیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے  فاروق ستار کو ڈاکٹر عارف  علوی کے صدر منتخب ہونے سے خالی ہونےوالی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 کی سیٹ سے انتخابی ٹکٹ دینے کا بھی عندیہ دیا گیا۔