Friday, April 26, 2024

پاکستان تحریک انصاف جمہوری اقدار اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے پرعزم ہے، عثمان بزدار

پاکستان تحریک انصاف جمہوری اقدار اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے پرعزم ہے، عثمان بزدار
September 15, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف جمہوری اقدار اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے پرعزم ہے۔

عثمان بزدار نے عالمی یوم جمہوریت پر پیغام میں کہا جمہوریت ہی مساوی انسانی حقوق کی ضامن ہے۔ کسی بھی معاشرے میں مساوات کیلئے جمہوریت ضروری ہے۔ جمہوریت عوام کو اقتدار میں شراکت دار بناتی ہے۔ سماجی و معاشی ارتقاء کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری امر ہے۔ بھارت نام نہاد جمہوریت کا دعویدار لیکن جمہوری اقدار کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کو مسخ کرکے رکھ دیا ہے۔

عثمان بزدار بولے بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو عرصہ دراز سے جمہوری حق سے محروم کر رکھا ہے۔ مودی سرکار کشمیری عوام کو جمہوری حق دینے کی بجائے ان پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے۔ عالمی برادری کو بھارت کے غیر جمہوری اقدامات پر فوری نوٹس لینا چاہیے۔

 وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا آج کے دن ہمیں ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرنا ہو گا۔