Sunday, September 8, 2024

پاکستان تحریک انصاف اور لاہور ضلعی انتظامیہ کے درمیان جلسے کے معاملے پر ٹھن گئی

پاکستان تحریک انصاف اور لاہور ضلعی انتظامیہ کے درمیان جلسے کے معاملے پر ٹھن گئی
September 8, 2017

لاہور (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے درمیان آج کے جلسے کی اجازت کے معاملے پر ٹھن گئی، ضلعی انتظامیہ کا مین شاہراہ ہونے کی وجہ سے اجازت دینے سے انکار، تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے انتظامیہ کو لیٹر کے ذریعے آگاہ کیا تھا اجازت نہیں مانگی تھی۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو آج این اے 120 ضمنی انتخاب میں جلسے عام کے حوالےسے جلسہ کرنے سے روک دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسہ مرکزی شاہراہ پر کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے سیکورٹی سمیت دیگر مشکلات درپیش ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے جلسے کی جگہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پانامہ کا جشن لاہور میں کرنا باقی تھا اور جلسہ 120 نہیں 122 میں کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ قرطبہ چوک جلسہ کے انتظامات میں مکمل تعاون کر رہی ہے لیٹر کے ذریعے انتظامیہ کو آگاہی دی اجازت نہیں طلب کی تھی۔