Friday, May 10, 2024

پاکستان تحریک انصاف آج اپنا 23واں یوم تاسیس منا رہی ہے ‏

پاکستان تحریک انصاف آج اپنا 23واں یوم تاسیس منا رہی ہے ‏
April 25, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف آج اپنا 23واں یوم تاسیس منا رہی ہے ،سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے پارٹی کارکنوں کومبارک باد دی ۔

پاکستان تحریک انصاف اپنا یوم تاسیس 25اپریل کو مناتی ہے ، اسد  عمر نے ٹویٹ میں لکھا کہ ان تمام ساتھیوں کو سلام جن کی انتھک محنت سے پارٹی اس مقام پر پہنچی۔

پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 25 اپریل 1996 کو لگائی جانے والی کونپل آج شجرِ سایہ دار بن چکی ہے۔

 سیف اللہ خان نیازی  نے کہا کہ اپنے قیام کے 23 ویں برس پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت اور وفاقِ پاکستان کی علامت بن چکی ہے، کراچی سے خیبر اور گلگت سے گوادر تک ہرجگہ عوام تحریک انصاف کیساتھ جڑ چکے ہیں