Saturday, April 20, 2024

پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منڈی بن چکا: نوازشریف

پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منڈی بن چکا: نوازشریف
October 21, 2015
واشنگٹن(92نیوز)واشنگٹن میں پاک امریکا  بزنس فورم کی  جانب سے  وزیراعظم نوازشریف کے اعزاز میں ظہرانہ دیا  گیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان میں امن وامان کی صورتحال  میں  نمایاں بہتری آئی جس سے معیشت  کو فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی کی زیادہ ضرورت ہےامریکی تاجر پاکستان کے قابل اعتماد شراکت دار ہیں،غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان منافع بخش  منڈی  بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پاک  چین اقتصادی راہداری حکومت کے  وژن کی عمدہ  مثال ہےمنصوبے سے خطے کے تمام ممالک  کو فائدہ  پہنچے گا، کاسا اور تاپی منصوبوں  کے ذریعے ملک  سے   توانائی بحران کا خاتمہ کریں گے،وزیراعظم نے اس موقع پر  دو ہزار  سترہ  تک  بجلی کی لوڈشیڈنگ  ختم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا  تھا کہ  پاکستان تمام  ہمسائیوں  سے پرامن  تعلقات کا خواہاں  ہے اور کسی  کے خلاف  جارحانہ  عزائم نہیں رکھتا،آپریشن ضرب عضب کے  نتیجے میں  دہشت  گردی کی کارروائیوں میں نمایاں کمی  آئی۔