Friday, March 29, 2024

پاکستان بھر میں کورونا مثبت کیسوں کی مجموعی شرح 7.54 فیصد ہوگئی

پاکستان بھر میں کورونا مثبت کیسوں کی مجموعی شرح 7.54 فیصد ہوگئی
August 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان بھر میں کورونا مثبت کیسوں کی مجموعی شرح 7.54 فیصد ہوگئی۔

کورونا وباء کی چوتھی لہر کے دوران ملک بھر میں وائرس کے حملے جاری ہیں، گزشتہ روز پاکستان بھر میں نئے مثبت کیسوں کی مجموعی شرح 7 عشاریہ 54 فیصد رہی۔

صوبائی سطح پر پنجاب میں مثبت شرح 5 اعشاریہ 3 اور شہرِلاہور میں 9 عشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 عشاریہ 4 فیصد سامنے آئی تاہم صوبائی دارالحکومت پشاور میں یہ شرح 13 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔