Thursday, March 28, 2024

پاکستان بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے

پاکستان بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے
September 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پولیو جیسے خطرناک مرض کا خاتمہ دنیا بھر کے ممالک کی اولین ترجیح ہے  ، پاکستان بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے،تین روزہ مہم 26 ستمبر تک جاری رہے گی  ۔ وفاقی دارالحکومت میں قائم نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں انسداد پولیو مہم کے آغاز پر چیف کمشنر اسلام آباد جودت ایاز کا کہنا تھا 2008 میں اسلام آباد کو پولیو فری کیا گیا  ، حکومت کا مقصد پورے ملک سے پولیو جیسی مہلک بیماری کو ختم کرنا ہے  ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد آصف رحیم کا کہنا تھا ملک بھر میں نیشنل امونائزیشن ڈیز کا آغاز ہوچکا ہے  ، انسداد پولیو مہم کے تحت گزشتہ سال ملک بھر میں صرف 8 کیسز ملے تھے جبکہ رواں سال یہ تعداد مزید کم ہو کر 4 ہو گئی ہے ۔ حکومت ملک بھر سے پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے ، والدین کو چاہیے اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو باقاعدگی سے پولیو کے قطرے پلائیں اور اس مرض کے مکمل خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیں ۔