Tuesday, April 23, 2024

پاکستان بھر میں اب تک کورونا کے 28 کیس رپورٹ ہوئے، 3 مریض مکمل صحت یاب ، رپورٹ

پاکستان بھر میں اب تک کورونا کے 28 کیس رپورٹ ہوئے، 3 مریض مکمل صحت یاب ، رپورٹ
March 14, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر وزارت صحت کی جانب سے رپورٹ تیار کر لی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان بھرمیں اب تک کورونا کے 28 کیس رپورٹ ہوئے، 3 مریض مکمل صحت یاب ہوئے جن کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے 13، بلوچستان میں 6، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تین تین مریض داخل ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں تینوں مریضوں کا تعلق بھی سندھ سے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائرس سے متاثرہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور کسی بھی موت واقعہ نہیں ہوئی۔ گزشتہ 34 گھنٹوں میں 78 جبکہ 48 گھنٹوں میں 609 مشتبہ مریضوں کے نمونے تشخیص کیلئے ارسال کیے گئے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ دنیا بھر کے 132 ممالک کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار 633 سے زائد ہو گئی۔ وائرس سے 5 ہزار 438 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔