Friday, March 29, 2024

پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے ، شاہ محمود قریشی

پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے ، شاہ محمود قریشی
April 3, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان بھارت کی کسی بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

 اسلام آباد میں پاک بھارت تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کے حالات پر سیمنار ہوا جس سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا اور بیرونی مداخلت کے باعث بلوچستان میں چینلجز کو مشرق اور مغرب سے ذیاہ گھمبیر قرار دے دیا۔

 شاہ محمود قریشی نے موجودہ صورتحال میں قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا بھارت کی پالیسی ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں بھیجے، خدوانخواستہ اگر ہم بلیک لسٹ میں آگئے تو اس کے بھیانک اقتصادی نتائج ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت انتخابات میں جارہا ہے، اس لئے بھارتی حکومت بات چیت سے بھاگ رہی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کی ذہنی کیفیت کو دیکھتے ہوئے پاکستانی قیادت کو تیار رہنا ہو گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=tjsB7EB7aFY

 وزیر خارجہ نے نیشنل ایکشن پلان پر ن لیگی حکومت کو اڑے ہاتھوں بھی لیا۔ وزیر خارجہ نے کہا موجودہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرکے دکھائے گی، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔ سابقہ حکومت میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے کی اہلیت نہیں تھی، پاکستان کی سیاسی قیادت کو مشاورت کے لیے دعوت دی ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت پر دنیا کی خاموشی کا سوال اٹھایا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف بھی کی۔

 سیمنار سے حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی خطاب کیا اور بولیں اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔