Saturday, April 27, 2024

پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ، اسد مجید خان

پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ، اسد مجید خان
February 26, 2019
میری لینڈ ( 92 نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ، بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ پاکستانی سفیر نے میری لینڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کبھی آسان نہیں رہے لیکن انتہائی اہم  بھی ہیں ، افغانستان میں قیام امن کیلئے ہم مخلصانہ کاوشیں کر رہےہیں ،  آج افغانستان میں امن کی امید پاکستان کی وجہ سے ہی ہے۔ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی  پر گفتگو کرتے ہوئے اسد مجید کا کہنا تھا کہ  پاکستان بھارت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ،  ہم نےبھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے ۔ پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ  خطےمیں امن کیلئے وزیر اعظم عمران خان اورا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک پیج پرہیں ۔