Friday, April 26, 2024

پاکستان بھارت کو شکست دیکر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2019 کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان بھارت کو شکست دیکر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2019 کے فائنل میں پہنچ گیا
July 18, 2019
 کولمبو (92 نیوز) پاکستان روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2019 کے فائنل میں پہنچ گیا۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2019 میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کو 11 اسکور سے دھول چٹائی۔  پاکستان  بھارت  شکست  ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2019  فائنل پاکستان بیس بال ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 13 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 2 رنر ہی بنا سکی ۔ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کا مقابلہ ایران سے ہو گا۔