Friday, April 26, 2024

پاکستان بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان قانونی جنگ کا فیصلہ آج سنائے جانیکا امکان

پاکستان بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان قانونی جنگ کا فیصلہ آج سنائے جانیکا امکان
October 3, 2018
دبئی ( 92 نیوز) پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان قانونی جنگ کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے، پہلے دن پاکستان نے اپنا موقف پیش کیا، کل بھارت نے اپنا موقف کمیٹی کے سامنے رکھا۔پاکستان کی طرف سے نجم سیٹھی گواہ کے طور پر پیش ہوئے تھے۔ پاک بھارت سیریز کیس میں آئی سی سی کمیٹی کے سامنے دونوں فریقین نے اپنے اپنے دلائل پیش کیے،سماعت کے پہلےروزپاکستان کی طرف سے نجم سیٹھی گواہ کے طور پر پیش ہوئے، نجم سیٹھی نے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ کے درمیان ہونے والے معائدے کی تفصیلات کمیٹی کے سامنے پیش کیں ۔ گزشتہ روز بھارت نےاپنا موقف کمیٹی کے سامنے رکھا،بھارت نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کے  حالات ٹھیک نہیں اس وجہ سے   پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ممکن نہیں، دس سال سے کوئی  ٹیم بھی  پاکستان کھیلنے نہیں آ رہی۔ پاکستان اور بھارت کو 2015 سے 2023 تک 7 دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کھیلنا تھا مگر بھارت کے انکار کی وجہ سے ایک بھی سیریز نہیں کھیلی جا سکی۔ دوطرفہ سیریزنہ ہونے پر پاکستان نے بھارت پر 6ارب ہرجانے کا کیس دائر کررکھا ہے۔